انسان کتنے گھنٹے تک جاگ سکتا ہے ؟ | ?How many hours can a person stay awake

 


Answer:

36 گھنٹے

ایک عام آدمی 36 گھنٹے تک مسلسل جاگ سکتا ہے ۔ اگر کوئی آدمی 36 گھنٹے سے زیادہ جاگنے کی کوشش کرے تو اس کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے ۔  نیند انسان کے لئے بہت ضروری ہے روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند بہت ضروری ہے ۔ اگر آپ چاک و چوبند رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو روز 8 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہے ۔ 8 گھنٹے کی نیند لینے سے آپ کے کام کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا جاتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق جو لوگ رات کو دیر سے سوتے ہیں ان کی دماغی صلاحیتیں ماند پڑتی جاتی ہیں ۔ 

انسان ہر وقت طرح طرح کی ایجادات اور نت نئے طریقے ڈھونڈتا رہتا ہے ۔ کچھ لوگو ں نے تو زیادہ دیر تک جاگنے کے عالمی ریکارڈ تک قائم کر رکھے ہیں ۔ 

امریکہ کے ایک شہری رینڈی نے صرف 17 برس کی عمر میں 11 دن اور پچیس منٹ جاگ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔ لیکن اس کے بعد وہ مسلسل 14 گھنٹے تک سوتے رہے ۔ ریکارڈ بنانے کے دوران انہوں نے اپنا بہت کچھ کھو دیا ۔ اب ان کا کہنا ہے کہ ان کو نیند کی کمی کی شکایات پید ا ہو گئیں۔ 

کچھ لوگوں نے اس کا تجربہ بلیوں کے ایک جوڑے پر کیا تو وہ بیچاری 15 دن مسلسل جاگنے کے بعد موت کا شکار ہو گئیں۔ سونے کیلئے سب سے بہتر وقت 11 سے 3 بجے تک ہے اس دوران آپ گہری نیند کے مزے لیتے ہیں ۔ اس سے اندازہ لگا لیں جو لوگ رات کو دیر سے سوتے ہیں وہ گہری اور پرسکون نیند کے مزے سے محروم رہتے ہیں ۔ اگر آپ بھی پرسکون نیند چاہتے ہیں تو آپ کو اس دوران ہی سونا ہو گا ۔ 


No comments

Powered by Blogger.